مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بلومبرگ ٹی وی چینل نے خبر دی ہے کہ یورپی یونین کے سفارت کاروں نے اعلان کیا ہے کہ اس یونین کے ارکان کی جانب سے مظاہروں کے دوران انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر 15 ایرانی شہریوں اور اداروں کے خلاف پابندیوں کے پیکج کی منظوری دی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے منظور شدہ پیکج کو باضابطہ طور پر اگلے ہفتے کے اوائل میں اپنایا جا سکتا ہے۔
ادھر فرانسیسی خبر رساں ایجنسی نے بھی یورپی سفارت کاروں کا حوالہ دے کر ایران مخالف پابندیاں عائد کرنے کی خبر دی ہے۔
فرانسسیسی ایجنسی نے سفارتی ذرائع کا حوالہ دے کر بتایا کہ یورپی یونین کے 27 ارکان نے ایسے اہلکاروں پر پابندی عائد کرنے پر اتفاق کیا ہے جن کے متعلق ان کا دعویٰ ہے کہ وہ فسادات کو دبانے میں ملوث تھے۔
یاد رہے کہ 16 ستمبر کو مہسا امینی کی موت پر ایران میں پراگندہ مظاہرے پھوٹ پڑے، جو اخلاقی پولیس کی حراست میں گزشتہ بیماریوں کی وجہ سے اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی تھی، جس کا اعلان تحقیقات کے بعد ایرانی فرانزک نے اپنی رپورٹ میں کیا تھا۔
ایران نے ملک میں فسادات کو ہوا دینے پر مغربی طاقتوں کی مذمت کی اور یورپی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر ایران کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کریں۔
آپ کا تبصرہ